20 جون 2013 - 19:30
بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے سعودی عرب میں بھوک ہڑتال قیدیوں کی تعداد میں اضافے کی خبر دی ہے

ابنا: پریس ٹی وی کی آج کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں بھوک ہڑتال قیدیوں کی تعداد ایک سو بیس تک جاپہنچی ہے ۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے گذشتہ ہفتے ستر قیدیوں نے سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا اور اب ان بھوک ہڑتال قیدیوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو بیس ہوگئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قیدیوں کے ساتھ اپنایا جانے والا ناروا سلوک قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا باعث بنا ہے اور سعودی عرب میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں اور قیدی برسوں سے بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں بدترین حالات میں قید ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲